جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، طاہر اشرفی

نگراں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، پیغام پاکستان امن کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، جنگ کے بعد بھی مسئلہ ٹیبل پر ہی حل ہوتا ہے، معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب فساد کو درست قرار نہیں دیتا، ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو حقوق دیتی ہے، آئین پاکستان نے تمام مذاہب کے لوگوں کو حق دیے ہیں۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ گرونانک کے ماننے والے جب مرضی آئیں ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہم نے ایک قدم آگے آ کر کرتار پور کھولا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے سکھ یاتریوں کو تمام سہولتیں فراہم کی ہیں، جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے ساتھ واقع پیش آیا ہم سب نے معافی مانگی۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین میں ناحق بچوں کو شہید کیا گیا، آج کی کانفرنس مطالبہ کرتی ہے فلسطینوں کو آزادی دو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.