جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پوپ فرانسس کا غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر اظہار افسوس

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر پوپ فرانسس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ویٹی کن سے پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل حماس معاہدہ ختم ہونا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین جلد از جلد جنگ بندی کے نئے معاہدے کو ممکن بنائیں۔ غزہ میں بہت زیادہ تکالیف ہیں۔ 

پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ بندی ختم ہونے کامطلب موت، تباہی اور مشکلات ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور محصور فلسطینی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بہت سارے یرغمالی رہا ہو چکے ہیں، بہت سے ابھی بھی غزہ میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.