جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایمل ولی کا عام انتخابات کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے عام انتخابات 2024ء کی تیاری مکمل کرلی۔

پشاور میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے جنرل الیکشن کےلیے پارٹی کی تیاری مکمل ہونے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پختونخوں کے حقوق کے سوا ہمارا کوئی مقصد اور لالچ نہیں۔ 18ویں ترمیم میں جو حقوق صوبوں کو ملے ہیں، اُس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر اسلام آباد کے حصول کےلیے لڑائی لڑی جارہی ہے۔ 18ویں ترمیم سے ملنے والے حقوق نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو خود کو ٹکر کے لوگ کہتے تھے وہ تو ایک تھپڑ کے لوگ ثابت ہوئے ہیں۔

ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عوام نہ ہونے کے برابر تھی۔ تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے والے دھڑے کو صرف کرسی کی لالچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنےکےباوجود پختونخوا کو بجلی آدھی دی جارہی ہے، گندم پر اگر پہلا حق پنجاب کا ہے، تو بجلی پر سب سے پہلا حق خیبر پختون خوا کا ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ معدنیات ہونے کے باوجود پشتون صوبہ اپنے حقوق سے محروم ہے، اگر یہ سب کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں موقع دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.