جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خان یونس اور رفح میں آج صبح اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں خان یونس اور رفح میں آج صبح 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں نے خان یونس کے مشرقی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے رہائشیوں کو شہر کے مغربی حصے کی جانب یا رفح کی طرف جانے کا حکم دیا۔

جس کے بعد فلسطینی رہائیشیوں نے جب رفح کی جانب نقل مکانی کی تو ان پر وہاں بھی بمباری کی گئی۔

ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، سڑکیں تباہ ہونے کے باعث خان یونس کے اہداف زدہ علاقوں میں لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 207 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.