نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا۔
ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہو گا۔
Comments are closed.