بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: اب تک کورونا وائرس سے 22 ہزار 618 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 590 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 732 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 39 ہزار 644 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کیا کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 46 ہزار 278 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار 509 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 832 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 385 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 613 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 593 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 365 ہو گئیں۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج کی جانب سے حج کا اجازت نامہ ملنے والوں کو 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 831 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 785 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 28 ہزار 321 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 256 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 595 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 972 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.