بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہیل تنویر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے خبر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، فاسٹ بولر نے اپنے تینوں بیٹوں کی تصاویر شیئر کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 سہیل تنویر نے لکھا کہ ’اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، الحمداللہ۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور بیٹے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایک کو جواب دینے سے قاصر رہیں گے لیکن وہ تمام چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سہیل تنویر کے ٹوئٹ پر قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد نواز، عمر گل، جنید خان و دیگر نے سہیل تنویر کو مبارکباد دی جس کے جواب میں انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.