بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایڈمنسٹریٹر کراچی اتنا بڑا عہدہ نہیں ہے، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اتنا بڑا عہدہ نہیں ہے، اگر مرتضی وہاب اس کیلئے تیار ہوجاتے ہیں تو اچھی بات ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مرتضی وہاب کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کا آپشن زیر غور رہا ہے، مرتضی گھوم رہے ہیں تو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

ناصر شاہ نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ پرکشش نہیں بلکہ بہت سخت کام ہے۔

کراچی میں نالوں کی صفائی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ 20 مئی سے نالوں کی صفائی شروع کردی تھی، چوکنگ پوائنٹ کلیئر کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، کیونکہ کچرا نکال کر نہیں رکھا جارہا، لینڈ فل تک پہنچایا جا رہا ہے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.