بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک سال میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب ڈالر ترسیلات بھیجنے کی جھڑی تیرہویں مہینے میں تارکین ہم وطنوں نے 2 ارب 68 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون ترسیلات شامل کرلینے کے بعد مالی سال 2021کی ترسیلات 29 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیںجو مالی سال 2020 کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد کے مطابق مالی سال 20 میں ترسیلات زر کا حجم 23 ارب ڈالر تھا جبکہ 21 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 66کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں ہیں،

متحدہ عرب امارات سے 6 ارب 61 کروڑ ڈالر جبکہ دیگر گلف ممالک سے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

مالی سال 21 میں برطانیہ سے 4 ارب ڈالر، امریکا سے 2 ارب 75 کروڑ اور یورپی یونین سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو ایک سال میں بالترتیب 58، 58 اور 52 فیصد بڑھیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.