بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی نئی کِٹ کی رونمائی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی گئی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شاہینوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے متعارف کرائی گئی نئی کِٹ کی مختصر ویڈیو جاری کی گئی ۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کِٹ کو سبز ہلالی پرچم کا رنگ دیا گیا ہے جس پر ملک کا نقشہ نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔

شرٹ کی دائیں جانب پاکستان کرکٹ کا ستارہ نمایاں ہے جبکہ  دائیں جانب ورلڈکپ کا لوگو ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روزہ میچز کیلئے قومی ٹیم…

قومی کرکٹرز کی ورلڈکپ کیلئے کِٹ میں شامل شرٹ کے بازوؤں پر دونوں جانب اسپانسرز کے لوگو موجود ہیں۔

پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں ویب سائٹ کا لنک بھی دیا کہ شائقین وہاں سے اپنے لیے کرکٹ یونیفارم خرید سکتے ہیں۔

مشن ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے ، کپتان بابر اعظم کی 27ویں سالگرہ کا کیک جہاز میں ہی کاٹا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.