بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ریکارڈ 3 ہزار کیسز

اولمپک کی میزبانی کرنے والے جاپان کے شہر ٹوکیو میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ریکارڈ 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

جاپانی حکام کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حلمے اور پھیلاؤ جاری ہے جبکہ متعدد ملکوں میں ڈیلٹا ویرئینٹ بھی سر اٹھا رہا ہے۔

ٹوکیو کے قریبی تین ریجن کے گورنروں نے مرکزی حکومت سے ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کی درخواست کردی ہے جبکہ ٹوکیو میں پہلے ہی ہنگامی صورتحال کا نفاذ برقرار ہے۔

اولمپک کھیلوں میں شریک مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد169 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.