بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجیئم کے کوہ پیما نیل جیسپر نے پاکستان میں K-2 سر کرلیا

بیلجیئم کے کوہ پیما نیل جیسپر (Niels Jespers) نے پاکستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی K-2 کو سر کر لیا ہے۔

نیل جیسپر بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں پاکستان میں واقع 8 ہزار میٹر یا اس سے زائد بلند 2 چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

اس سلسلے کی اہم بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اس چڑھائی کے دوران کسی بیرونی آکسیجن فراہم کرنے والی سہولت کا سہارا نہیں لیا۔

یہ معرکہ سر کرنے پر انہیں مختلف سفارتی اور سماجی حلقوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.