بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان وفد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ طالبان کا 9 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کے دو روزہ دورے پر ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ طالبان کا 9 رکنی وفد گذشتہ روز چین پہنچا، طالبان وفد نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اشرف غنی نے کہا کہ امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کرتے ہیں۔

طالبان نے چینی وزیر خارجہ کو افغانستان کے کسی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کے لیے کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.