بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے اضافے سے 93 ہزار 921 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 799 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.