بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر صحافی و سابق مشیر اطلاعات صلاح الدین حیدر انتقال کرگئے

سینئر صحافی اور سابق مشیر اطلاعات صلاح الدین حیدر کراچی میں انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صلاح الدین حیدر کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج صبح ان کا انتقال ہوا۔

ان کی صاحبزادی نے بتایا کہ والد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ سینئر صحافی و سابق مشیر اطلاعات کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.