وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے ورلڈ بینک چھ ارب اور سندھ حکومت سات ارب روپے دے گی۔
جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں وزير بلدیات ناصر شاہ نے کہا کئی بڑی سڑکوں پر مرمت کا کام جاری ہے، نالوں کے اطراف دیواریں اور چھت بھی بنائی گئی ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تین ماہ میں کراچی کی سڑکوں پر بارہ ارب روپے خرچ کریں گے۔
Comments are closed.