اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کے حوالے سے مذاق کیا تھا: وقار مہدی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کے حوالے سے مذاق کیا تھا۔

وقار مہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب نے مذاق کیا تھا، میئر وہی ہوگا جسے پارٹی میئر کے لیے نامزد کرے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 6 یا 7 لوگوں نے میئر کے لیے درخواست جمع کروائی ہے، پیپلز پارٹی کے حکومتی اور تنظیمی دھڑوں میں کوئی اختلاف نہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میئر اسی کمرے میں موجود ہے اور اس دوران وہاں مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.