اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

کراچی میں جو میئر آئے گا وہ کام نہیں کر سکے گا: مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی میئر آئے گا وہ کام نہیں کر سکے گا۔

 کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  53 یونین کونسلز کو پیپلز پارٹی نے ختم کر دیا تھا، ہمارے الیکشن نہ لڑنے سے 53 یونین کونسلز واپس آئیں، ہم اس بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو درست طور پر نہیں گنا جا رہا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 98 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمیں سہولتیں نہیں دے رہے تو کم از ہمیں گن تو لو، 75 سال بعد بھی ہمیں صحیح نہیں گنا جا رہا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ کراچی کے تمام لوگوں کو گن لیا جائے گا تو کیا مسئلہ ہو جائے گا؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کو ری نیو کیا جا رہا ہے، کراچی میں بجلی کے لیے ایک سے زائد کمپنیاں ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.