وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کے 2 روزہ دورے پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ میری چین کے وزیرِخارجہ، اسٹیٹ قونصلر وانگ ای کے ساتھ ملاقات ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران چین کے دورے میں میرے ہمراہ ہوں گے.
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتِ حال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے دورے کے دوران سی پیک پروجیکٹس پر اب تک کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی نشست ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے۔
Comments are closed.