حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادی رائے یا آزادی صحافت پر قدغن نہیں لگائیں گے۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے سامنے ابھی تک پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ (پی ایم ڈی اے) بل آیا ہی نہیں ہے۔
دوسری طرف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یو جے) نے پارلیمنٹ کے باہر 2 دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ایف یو جے قیادت نے پی ایم ڈی اے بل کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
Comments are closed.