ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

وزارت اہم نہیں، شہر اور پارٹی اہم ہے، امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت اہم نہیں، شہر اور پارٹی اہم ہے۔

 پارٹی مرکز بہادر آباد آمد پر امین الحق کا کہنا تھا کہ پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں۔

امین الحق نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، شہر کے مفاد میں جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

 ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیےمیں سندھ حکومت کو پرُ امن انتخابات کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 الیکشن کمشنرسندھ اعجاز انور بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.