اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

گالفر شبیر اقبال ٹائٹل کی ڈبل سنچری سے صرف ایک قدم دور

پاکستان نمبر ون گالفر شبیر اقبال اپنے ٹائٹل کی ڈبل سنچری سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔

چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں خواتین گالفرز کا بھی دلچسب ایکشن جاری ہے۔

ایئرمین گالف کورس پر جاری چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ پر بھی پروفیشنل گالفر شبیراقبال کا کھیل سب سے منفرد رہا۔

ایونٹ میں لیڈیز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیں، حمنہ امجد ہوم کنڈیشن کے باوجود پریشر میں دکھائی دیں جبکہ ویمن گالفر دانیہ اور ابیہہ اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوششوں میں لگی رہیں۔

کھیل کے چوتھے روز شبیر اقبال 9 انڈر پار 207 کے اسکور سے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ محمد عالم 6 اسٹروک کے فرق سے دوسرے پر ہیں۔

امیچرز کیٹیگری میں یشل شاہ نے لیڈ حاصل کی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.