ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس آئیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں عام انتخابات کی مہم ہوگی، تو اس کی قیادت کرنے کے لیے نوازشریف بھی واپس آجائیں گے۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا، اس حساب سے عمران خان کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرنا چاہیے۔

قبل ازیں ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی اداروں کا قتل عام کیا لوگ اس کا حساب لیں گے، جو کانٹے ہم چن رہے ہیں وہ عمران خان پھیلا کر گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.