ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

پشاور، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور میں دہشتگردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اسنائپر گن کا استعمال کررہے ہیں، بکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچا دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.