ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

آصف زرداری نے انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت کی ہے اور انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں ہیں

آصف زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہورمیں ہوا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں خود کراچی میں موجود ہوں، اور لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ شہر کی ترقی کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

اجلاس میں حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی میں ادا کردہ کردار پر بریفنگ دی، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کی کوشش کی گئی، آصف زرداری نے پنجاب میں آئندہ انتخابات سے متعلق تجاویز مانگ لیں اور رہنماوں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.