ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

بلدیاتی انتخابات، پولیس اہلکاروں کیلئے سرد ترین رات کڑا امتحان

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں ٹھہرائے گئے مہمان پولیس اہلکاروں کیلئے کراچی کی سرد ترین رات کڑا امتحان ثابت ہوئی ہے۔

کراچی کی سرد ترین رات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تعینات کئے گئے سیکیورٹی اور انتخابی عملے نے انتہائی مشکل وقت گزارا ہے۔

سیکیورٹی ایس او پیز کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع سے کراچی بلوائے گئے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر ہی ٹھہرایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے قیام کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے بلکہ جس تھانے کی حدود میں پولنگ اسٹیشن ہیں اس تھانے کے ایس ایچ او اور عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت انتظامات کئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آج کراچی اور…

شدید سردی میں یقینی طور پر پولنگ اسٹیشن کے اندر گرما گرم بیڈ یا گدے تو دستیاب نہیں لیکن مہمان پولیس اہلکاروں کو رات بسر کرنے کیلئے دریاں اور کارپٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

اپنے پیٹی بند بھائیوں کو شدید موسمی شدت سے بچانے کیلئے تکیے اور اوڑھنے کیلئے گرم کپڑے بھی فراہم کیے گئے ہیں مگر یہ سرد ترین رات کیلئے ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔

شہر کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں میں ٹھہرائے گئے ایسے مہمان پولیس اہلکار مشکل میں دیکھے گئے ہیں، سردی سے بچاؤ کیلئے کہیں آگ کا انتظام کیا گیا ہے تو کہیں اہلکار جاگ کر رات بسر کرتے نظر آئے۔

بے چینی کی رات گزارنے والے ان اہلکاروں نے اتوار کو لگ بھگ 12 گھنٹے پولنگ اسٹیشن کے اندر سیکیورٹی ڈیوٹی بھی سرانجام دینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.