اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

روس کیجانب سے گیس روکے جانے کے بعد یورپی یونین نے گیس کے استعمال میں کمی کردی

یورپین کمیشن نے کہا ہے کہ یورپین یونین نے روس کی جانب سے گیس روکے جانے کے بعد اپنے گیس کے استعمال میں 20 فیصد کمی کر کے دکھادی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ یورپین کمیشن اعلامیے کے مطابق یورپین یونین نے روس کی جانب سے یورپ کو مجبور کرنے کےلیے جب گیس کی ترسیل روکی تو ’ری پاور یورپ‘ کے نام سے یونین نے ایک متبادل پروگرام ترتیب دیا۔

اس پروگرام کے تحت یورپ نے فوری طور پر رواں موسم سرما کےلیے نہ صرف اپنے گیس کے ذخائر بھرے بلکہ طے کیا کہ یورپ کے تمام ممبر ممالک گیس کے استعمال میں 15 فیصد بچت کریں گے۔

اس حوالے سے آج یورپین یونین نے جو بیان جاری کیا اس میں کہا گیا ہے کہ ’روس کے منصوبوں کے برعکس یورپ نے اس موسم سرما میں محفوظ رہنے کے لیے کافی توانائی حاصل کرلی ہے۔‘

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ’یورپیوں کی کوششوں کی بدولت ہم نے اپنے گیس کے استعمال میں 20 فیصد کمی کی ہے، جو جولائی میں ہمارے مقرر کردہ 15 فیصد ہدف سے کافی زیادہ ہے۔‘

اس حوالے سے یورپین کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے ساتھ ہی ایک گراف چارٹ بھی دیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک کی اس حوالے سے کارکردگی پیش کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.