ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی۔

اجلاس  کے شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پنجاب اور کے پی میں پھر پور الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف کل بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی ایم این اے کی پی ٹی آئی میں شرکت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.