ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

اسمبلی تحیل کو کسی صورت چیلنج نہیں کریں گے، عطاء تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، گورنر پنجاب فیصلہ کرلیں گے،  اسمبلی تحیل کو کسی صورت چیلنج نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی ایم این اے کی پی ٹی آئی میں شرکت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، مناسب امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ ہوگی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بھرپور تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ اتحادی مل کر لڑیں گے یا نہیں، وقت آنے پر فیصلہ ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.