منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

ن لیگ بینظیر کے 86 والے استقبال تک نہیں پہنچ پائے گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 86ء کے بینظیر بھٹو کے استقبال کے عشر عشیر بھی نہیں پہنچ پائے گی۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ دراصل 86ء میں پنجاب کے عوام کو غیر متزلزل یقین تھا کہ بینظیر بھٹو کسی ڈیل کے تحت نہیں آ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دوست لوگوں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے نکالنے میں ہلکان ہو رہے ہیں۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ ن لیگی دوست کہتے ہیں کہ نواز شریف کا استقبال 86ء میں بینظیر بھٹو کے استقبال سے بھی بڑا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.