منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

ملک ریاض نے 460 ارب کی ادائیگی سے معذوری ظاہر کردی

بحریہ ٹاؤن کے چیئرپرسن ملک ریاض نے 460 ارب کی ادائیگی سے معذوری ظاہر کردی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کیس میں ملک ریاض نے متفرق درخواست کردی۔

ملک ریاض نے نامور وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کی جگہ سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے چیئرپرسن نے عدالت عظمیٰ میں متفرق درخواست میں 460 ارب کی ادائیگیوں سے معذوری ظاہر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبہ کے لیے 460 ارب کی ادائیگی ناممکن ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اتنی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پائے گا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے، عدالت متفرق درخواست پر حالات و واقعات کی روشنی میں مناسب احکامات جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹاؤن کی متفرق درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔n

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.