بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ کی ووٹ کاسٹ نہ کروائے جانے کیخلاف درخواستیں آر او آفس میں جمع

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں  مسلم لیگ نون نے ووٹ کاسٹ نہ کروائے جانے کیخلاف درخواستیں آر او آفس میں جمع کروادی گئی ہیں۔

درخواستیں شیرانوالہ گیٹ اور شاد باغ پولنگ اسٹیشنز کیخلاف ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ شیرانوالہ گیٹ پولنگ سٹیشن میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو اندر نہیں جانے دیا گیا ، پریزائیڈنگ افسر نے ہمارے پہنچے سے پہلے بیلٹ پیپر کے لفافے ڈی سیل کر دیئے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا کہ  پولنگ اسٹیشن کے متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے ، سی جی ڈی ایل اسکول شاد باغ پولنگ اسٹیشن پر ہمارے ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جا رہا ہے، ہمارے ووٹرز کو آئین اور قانون کےمطابق ووٹ کاسٹ کرنے دیا جائے۔

مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور میاں مرغوب کا کارکنوں سمیت احتجاج بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.