آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے ووٹ کاسٹ نہ کروائے جانے کیخلاف درخواستیں آر او آفس میں جمع کروادی گئی ہیں۔
درخواستیں شیرانوالہ گیٹ اور شاد باغ پولنگ اسٹیشنز کیخلاف ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ شیرانوالہ گیٹ پولنگ سٹیشن میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو اندر نہیں جانے دیا گیا ، پریزائیڈنگ افسر نے ہمارے پہنچے سے پہلے بیلٹ پیپر کے لفافے ڈی سیل کر دیئے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ پولنگ اسٹیشن کے متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے ، سی جی ڈی ایل اسکول شاد باغ پولنگ اسٹیشن پر ہمارے ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جا رہا ہے، ہمارے ووٹرز کو آئین اور قانون کےمطابق ووٹ کاسٹ کرنے دیا جائے۔
مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور میاں مرغوب کا کارکنوں سمیت احتجاج بھی جاری ہے۔
Comments are closed.