جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروادیے

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروادیے۔

ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان گلے شکوے دور کروانے میں خواجہ سعد رفیق کا کردار اہم رہا۔

لاہورلاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121میں ٹکٹ…

ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا، پارٹی کے لیے سب کی قربانی ہے، سب کو موقع دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.