جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیراعلیٰ پنجاب نے نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کا شکار ہیں۔

نمونیہ سے بچوں کی اموات کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن استپال لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

انہوں نے رواں ماہ ہونے والے بچوں کے امتحانات ملتوی اور پہلی کلاس تک کے بچوں کو ایک ہفتے کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ صبح کے وقت بچوں کی اسمبلی کو ختم کیا جائے، بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسنیشن فوری لگائی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکول میں جس بچے کو نمونیہ ہے اسے آنے سے روکا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.