بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

ملک بھر میں نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ملک بھر میں 13 نومبر کو لیا جائے گا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز بنائے جائیں گے۔

ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم  پاکستانی طلبہ دبئی یا سعودی عرب میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا، ملک بھر  میں 20 ہزار نشستوں کیلئے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.