بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا باتوں پر نہیں کردار سے مطمئن ہوتی ہے، صدر عارف علوی

صدرِ مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا باتوں پر نہیں کردار سے مطمئن ہوتی ہے، جس معاشرے میں قانون کی عمل داری ہوتی ہے وہی ترقی کرتا ہے۔

دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اسلام میں در گزر کرنے کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران پاکیزگی اور صفائی کی اہمیت سامنے آئی، اخلاقیات ہی معاشرے میں ربط پیدا کرتی ہیں، غرور اور تکبر اللّٰہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا آج اقدار کی سیاست مانگتی ہے جس میں انصاف بھی ہو، خود کو بدلنا شروع کریں تو پاکستان پہلے اور دنیا بعد میں بدلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.