بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر: فائرنگ سے خطیبِ مسجد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 مقامی مسجد کے خطیب جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےجامع مسجد ابوبکر کے خطیب مولانا عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کےمطابق مقتول نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

گھر واپسی میں تاخیر ہوئی تو اہلِ خانہ نے خطیبِ مسجد کی تلاش شروع کی جس کے دوان مسجد کے قریب سے مولانا عبدالعزیز کی لاش مل گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.