چین میں ایک خاتون کے کان میں مکڑی نے جال بنا کر رہنا شروع کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو کان میں عجیب آوازیں محسوس ہوئیں جس پر وہ اسپتال گئی تو معلوم ہوا کہ اس کے کان میں مکڑی نے اپنا گھر بنایا ہوا ہے۔
برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں سیچوان صوبے کے اسپتال کے طبی عملے نے بتایا کہ مکڑی کے کان میں داخل ہونے سے خاتون کو عجیب و غریب آوازیں آرہی تھیں اور درد بھی ہو رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے خاتون کے دائیں کان کے اندر ایک کیمرا داخل کر کے صورتحال کا پتا لگایا اور کان صاف کرنا شروع کیا تو اندر سے ایک مکڑی نکل آئی۔
چینی ڈاکٹر ہان ژنگ لونگ نے بتایا کہ مکڑی کے بنائے ہوئے ٹشو کان کے پردے سے بہت ملتے جلتے ہیں، جب ہم نے قریب سے دیکھا تو لگا کہ وہاں کچھ ہل رہا ہے جس کو آخرکار ہٹا دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے کان میں موجود مکڑی زہریلی نہیں تھی اور خاتون کے کان کو بس معمولی نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.