منڈی شاہ پور کانجراں لاہور میں بیلوں کی جوڑی نے دھوم مچادی۔ بیوپاری نے بیلوں کی جوڑی کی قیمت چالیس لاکھ روپے مقرر کردی۔
جیونیوز کے رپورٹر نے بیوپاری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قیمت تو بہت زیادہ ہے، 40 لاکھ میں تو پلاٹ مل جاتا ہے۔
نمائندہ جیو نیوز کے سوال پر بیوپاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پلاٹ خرید لیں، قربانی چھوڑیں۔
بیوپاری نے جب قیمت بتائی تو خریداروں کے پیر لڑ کھڑا گئے، مگر پھر بھی لوگوں کا کہنا ہے کہ جانور کی قیمت زیادہ ضرور ہے مگر ان کی خوب صورتی سے زیادہ نہیں ہے۔
Comments are closed.