ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

موسمی تبدیلی کی نشاندہی کرنے والا منظر ’سن ہالو‘ کراچی کے افق پر

موسم میں آنے والے تبدیلی کی فطری نشاندہی کرنے والا منظر ’سن ہالو‘ کراچی کے افق پر نظر آیا، اس منظر کو شہریوں نے کیمرے میں قید کرلیا ۔

موسمیاتی تجزیہ کار بتاتے ہیں کہ سورج کے گرد رنگین دائرے کو سن ہالو کہا جاتا ہے۔

سورج کے گرد ہالہ ماحول میں موجود برف کے کرسٹل سے روشنی گزرنے سے بنتا ہے۔

ہالے کی بہت سی شکلیں ہوسکتی ہیں، ہالے زیادہ تر سورج یا چاند کے قریب ظاہر ہوتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار سمندری ہواؤں کے باعث کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.