ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل

جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.