ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد نے بدترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر قیس احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنادیا۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں قیس احمد ملتان سلطانز کےلیے تر نوالہ ثابت ہوئے۔ 

سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے اس میچ میں ریکارڈ ساز سنچری بنائی، اس دوران انہوں نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی جس کی زد میں اسپنر قیس احمد بھی آ گئے۔ 

اپنی بولنگ پر گیند کو باؤنڈری کے باہر جاتے دیکھنے والے قیس احمد نے چار اوور میں 77 رنز دے ڈالے جبکہ ایک وکٹ لینے میں بھی کامیاب رہے۔ 

یہ پی ایس ایل میں کسی بھی کھلاڑی کا بد ترین بولنگ ریکارڈ ہے۔ 

قیس احمد سے قبل بدترین بولنگ کا ریکارڈ اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا تھا۔ 

شاہد آفریدی نے 2022 کے ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیے تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.