ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

ننھی مداح نے شاداب خان کا اسکیچ بنادیا، آل راؤنڈر کو گفٹ دینے کا عزم

قومی کرکٹر شاداب خان کی ننھی فین نے سپورٹ کے اظہار کےلیے آل راؤنڈر کا اسکیچ بنادیا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ زریش نیازی شاداب خان کی فین ہیں۔ 

زریش کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور شاداب خان سے اظہار محبت کا یہ ان کا انداز ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ شاداب سے ملاقات کر کے یہ اسکیچ ان کو گفٹ کروں۔

ننھی فین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور سرفراز احمد کے اسکیچ بنا کر ان کو بھی گفٹ کروں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.