ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

نور مقدم کیس: سزائے موت کیخلاف اپیل کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا

نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی۔

مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی، دو رکنی بینچ نے 21 دسمبر کو اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے میڈیکل کا حکم دیا ماہرنفسیات نے بھی فٹ قرار دے دیا۔

بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 20 جولائی 2021 کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

جج کے لکڑی سے بنے روسٹرم کے سامنے وکلا،صحافیوں کے علاوہ مدعی مقدمہ اور ملزمان موجود تھے۔

نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقدمے  میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.