ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

running

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔وہ پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگے اور اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔اس طرح عدالتوں سے عمران خان کی بزدلی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے، پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے، عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاءہے، پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.