جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

اسٹیبلشمنٹ پھر پاکستان کو دولخت کرنے کے ڈگر پرچل رہی ہے، سراج الحق

madhouse

کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ‘گوادر کو حق دو تحریک” کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کیا جائے اور مقامی رہایشیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں ، اگر ایک ہفتے ڈیمانڈز پوری نہ ہوئیں تو جماعت اسلامی اپنا لائن آف ایکشن دینے میں آزاد ہو گی، اسٹیبلشمنٹ، سرداروں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے مل کر بلوچوں کو حقوق سے محروم رکھا۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے پہلے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا کر ملک دولخت کیا، اب پھر وہی ڈگر چل رہی ہے۔

سراج الحق نے کوئٹہ میں گوادر کے عوام کے حقوق کے حق میں احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ پورے ملک سے قافلہ لے کر گوادر کا رخ کروں گا ”گوادر کو حق دو تحریک” سی پیک مخالف نہیں، مگر لوگ یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ جنھوں نے سی پیک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں انہی کا اس منصوبہ پر سب سے زیادہ حق ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  گوادر سمیت ساحلی علاقوں اور بارڈر ایریا میں کسی کی ٹرانسفر ہوتی ہے تو وہ ارب پتی بن جاتا ہے، مقامی رہایشیوں کے لیے روزگار ہے نہ تعلیم اور صحت کی سہولتیں۔ ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مقامی افراد بنیادی ضروریات تک سے محروم رہیں اور گوادر میں باہر سے آنے والے اربوں روپے کمائیں۔

انہوں نے کہاکہ  22کروڑ غیور پاکستانی ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،اب تماشے بند ہونے چاہییں، عوام کو فیصلہ کا اختیار دیا جائے، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ اسمبلی تحلیل کریں، تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں اورپورے ملک میں انتخابات پر راضی ہو جائیں، صرف دو صوبوںمیں الیکشن سے مزید انتشار پھیلے گا، قومی خزانہ ویسے بھی اس حال میں نہیں کہ الگ الگ الیکشن کا بوجھ برداشت کرے۔

You might also like

Comments are closed.