جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا

لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔

حماد اظہر کے وکیل  نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان کے گرائونڈ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس طار ق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مل کر معاملے کا حل نکالنا چاہیے، اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو پہلے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں، 15 دن پہلے پلان کریں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔

عدالت نے کہا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.