ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل 8: ایمازونز نے نمائشی ویمنز لیگ 1-2 سے جیت لی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے دوران ہونے والی نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے 1-2 سے جیت لی۔ آخری میچ میں ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے ہرادیا۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ایمازون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 218 رنز بنائے۔ 

ایمازون کی کپتان بسمہ معروف نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

ٹیم کے بڑے ٹوٹل میں تجربہ کار بلے باز ڈینی ویاٹ نے 43 اور ٹیمی بیاماؤنٹ نے 39 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

سپر ویمن کی ایمن انور نے دو جبکہ چماری اتھاپتو، ند ڈار، ام ہانی، طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔  

219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سپر ویمن مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔ 

اس اننگز میں سپر ویمن کی سری لنکن بیٹر چماری اتھاپتو کی 60 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابلِ شکست باری تھی، تاہم یہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔ 

ایمازونز کی فاطمہ ثنا نے تین اور ڈینی وائٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں سپر ویمن نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ایمازونز نے کامیابی سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.