پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

ملک کے مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات

آج ملک بھر میں یوم آزادی روایتی انداز سے جشن آزادی منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی چھوٹی بڑی پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 

بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر قومی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے پرچم کشائی کی۔

اعلی حکام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق عکھنے والی شخصیات اور عمائدین سمیت مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کی بھی شرکت کی۔

راولپنڈی میں کمشنر آفس میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب یں کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور صوبائی وزیر ڈاکٹرجمال ناصر نے پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی تقریب میں شریک سویٹ ہوم کے بچوں نے پریڈکی اور سلامی پیش کی۔

تقریب میں آرپی او خرم علی، سی پی او خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام عہدیداروں کی شرکت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے عوام کو وطن عزیز کی 76 ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملک کی بقاء اور خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آزادی کے اس موقع پر میں افواج ، پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک آزادانہ اور دیرپا حکمتِ عملی سے بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔ 

ریاستی دارالحکومت کے ہائی کورٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے عدالت کی عمارت پر پرچم کشائی کی۔

آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس ہائی کورٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب میں سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کےججز اور وکلاء نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت وزرا، ارکان اسمبلی، سرکاری ملازمین بھی اس تقریب میں شریک رہے۔

پرچم کشائی سے قبل سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ کشمیری قیادت نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

جشن آزادی کی مرکزی تقریب حیدر آباد کے سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر حیدرآباد، میئر حیدرآباد اور ڈی آئی جی نے پرچم کشائی کی۔

یوم آزادی کے موقع پر لاڑکانہ کے کمشنر کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب کا خاص اہتمام کیا گیا، پرچم کشائی کے بعد کمشنر کمپلیکس میں افسران نے شجرکاری بھی کی۔

جشن آزادی پر گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں میئر اور چیئرمین ضلع کونسل نے پرچم کشائی کی۔

یوم آزادی کے سلسلے میں طلبہ اور شہریوں نے ریلیاں بھی نکالیں، ریلیوں کا آغاز پائلٹ اسکول اور درگاہ قائم شاہ بخاری سے ہوا۔

جبکہ حافظ آباد میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر نے سبز پرچم لہرایا۔

دادو میں جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پولیس ہیڈکوارٹر لائن میں ہوئی، یوم آزادی کی تقریب کے موقع پرپرچم کشائی کی گئی۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے بنوں میں جامعہ کے طلبہ نے جشن آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا جبکہ بنوں یونیورسٹی میں پتھروں سے 30 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا پاکستانی قومی پرچم بنایا گیا۔

تقریب کے شرکاء نے ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کے لئےخصوصی دعائیں مانگیں۔

گوجرہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی میں ہوئی، جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

لودھراں میں چلڈرن پارک میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کی تقریب میں 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجایا گیا۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے اور پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ظفروال نے بتایا کہ ظفروال میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب بلدیہ ہال میں ہوئی، جس میں پولیس، ریسکیو، تمام اداروں کے سربراہان نےشرکت کی،

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان  نے گورنر ہاؤس میں منعقد پرچم کشائی کی ، اس موقع پر  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے پودا لگا کر  آزادی کے دن پر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا

پشاور کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں پرچم کشائی تقریب میں ایس پی پیڈ کوارٹرز رحیم حسین نے پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی کی تمام تقریبات میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.